منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

اسرائیلی جہاز پاکستان کی حدود میں اترا اور دس گھنٹے آئر پورٹ پر کھڑا رہا،اسرائیلی جہاز کا پاکستان آنا غداری اور سکیورٹی رسک ہے،ن لیگ نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور ( این این آئی) سرائیلی جہاز کی اسلام آباد میں مبینہ لینڈنگ اور سموگ کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کیخلاف 2قرار دادیں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئیں ۔مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جہاز پاکستان کی حدود میں اترا اور دس گھنٹے آئر پورٹ پر کھڑا رہا،اسرائیلی جہاز کی پاکستان کے آئر پورٹ پر لینڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،وفاقی حکومت نے

اس ضمن میں ابھی تک کوئی تفصیل عوام کو نہیں بتائی۔اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آمد کے حوالے سے بی بی سی خبر بھی نشر کر کا ہے،حکومت اس حوالے سے عوام کو معلومات فراہم کرے۔حکومت بتائیے کہ کس طرح اور کیوں اسرائیلی جہاز ہمارے ملک میں آیا۔اسرائیلی جہاز کا پاکستان آنا غداری اور سکیورٹی رسک کے مترادف ہے۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کراتے ہوئے زمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں سموگ پھیلنا شروع ہو گی ہے۔رواں ماہ کے آخر تک سموگ کا تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔سموگ کی وجہ سے موٹرسائیکل سواراورپیدل چلنے والے متاثر ہو رہے ہیں۔سموگ سانس اور دما کے مریضوں کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔اس سے دل اور بلڈ پریشر کے مریض بھی متاثر ہونگے۔سموگ کا باعث بننے والے کارخانوں نے دن کی بجائے رات کو کام کرنا شروع کردیا ہے۔حکومت کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں سموگ کے مریضوں کیلئے کوئی میڈیسن میسر نہیں ۔لیکن حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں ۔حکومتی سطح پر سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے ۔سموگ کا باعث بننے والے کارخانوں کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…