جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

نیب اور منشاء بم میں کوئی فرق نہیں ہے، منشاء زمینوں پر قبضے کرتا ہے اور نیب ۔۔۔!حمزہ شہباز نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نیب اور منشاء بم میں کوئی فرق نہیں ہے، منشاء زمینوں پر قبضے کرتا ہے اور نیب آزادی کو قبضے میں لیتا ہے،عمران خان نیازی صاحب ہر پریس کانفرنس میں دھمکیاں دیتے ہیں ان کے اندر کا خوف بولتا ہے، جعلی ووٹوں پر جعلی وزیراعظم بن کر آئے ، کہنے کو جمہوری حکومت ہے میں اسے جعلی حکومت کہتا ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز احتساب عدالت میں شہباز شریف کی پیش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ شہباز شریف کی نیب کورٹ میں تیسری پیشی ہے ان کو صاف پانی کمپنی کیس میں بلایا جاتا ہے اور آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا جاتا ہے، نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں احتساب کروں گا پچاس لوگوں کو گرفتار کروں گا، نیازی صاحب آپ مجھے بتائیں کہ آپ کی کابینہ میں بیٹھے لوگ کون ہیں یہ پرویز خٹک، علیم خان، پرویز الٰہی یہ لوگ بھی نیب میں پیشیاں بھگتتے رہے ہیں اور نیازی صاحب کلین بننے کی جعلی کوشش نہ کریں، نیازی خان جو آئے روز دھمکیاں دیتے ہیں یہ خود مسٹر کلین نہیں، انہوں نے بھی خیبرپختونخوا کے ہیلی کاپٹر پر سیر سپاٹے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی صاحب ہر پریس کانفرنس میں دھمکیاں دیتے ہیں ان کے اندر کا خوف بولتا ہے، جعلی ووٹوں کے ذریعے جعلی وزیراعظم بن کر آئے ہیں عوام یہ کھیل تماشا دیکھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نیب اور منشا بم میں کوئی فرق نہیں ہے ، منشا زمینوں کو قبضہ میں لیتا تھا اور نیب لوگوں کی آزادی پر قبضہ کرتا ہے، شہباز شریف کے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ، اب نیب کے پاس آئیں بائیں شائیں کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں عمران خان نے قوم کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالا قوم اس کا حساب لے گی اور نواز شریف اور شہباز شریف کو اللہ تعالی سرخرو کرے گا۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…