جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین اپوزیشن سے ہی ہوگا لیکن شہبازشریف نہیں، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا،وزیراعظم عمران خان نے شاہ محمودقریشی کو اہم ذمہ داری سونپ دی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئر مین نہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کیلئے شہاز شریف کے علاوہ اپوزیشن کے کسی اور رکن اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا۔

پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم کے میڈیا ایڈوائزر افتخار درانی نے اجلاس کے بعد میڈیا کوبتایا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین اسمبلی کو عوام اور حکومتی نمائندوں سے رابطوں کی ہدایات کی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے اراکین اسمبلی سے کہا ہے کہ ادارہ جاتی کاموں کے لئے خود کو زیادہ سے زیادہ متحرک کریں۔ شکایات کے لئے قومی پورٹل بنایا جاچکا ہے جو آئندہ 48 گھنٹوں میں شکایات وصول کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال ہو جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سربراہ کے لئے شہباز شریف کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں سے مزید نام مانگے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کرکے ان کے تجویز کردہ نام حکومت کو دیں تاکہ جلد از جلد پی اے سی کے چیئرمین کی تعیناتی کو یقینی بنایا جاسکے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…