اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین جانے کے لیے لاہور سے بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق پاک چائنا بس سروس کا آغاز نومبر کے آخری ہفتے یا پھر دسمبر کے شروع میں ہو جائے گا، بس لاہور سے کاشغر اور کاشغر سے لاہور چلے گی، اس بس سروس کا یکطرفہ کرایہ 13 ہزار روپے ہو گا اگر ریٹرن ٹکٹ لیں گے تو اس کا کرایہ 23 ہزار ہو گا۔ بس میں مسافروں کو تین وقت کا کھانا اور چائے بھی دی جائے گی۔ سی پیک کے حوالے سے یہ نہایت اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، یہ بس
لاہور سے براستہ خنجراب چائنا بارڈر تک آئے گی اس بس سروس کا نام سی پیک پیسنجر سروس رکھا گیا ہے۔ اس بس سروس کے تحت سفر کرنے والے مسافروں کو چین کا ویزہ اور ریٹرن ٹکٹ اپنے پاس رکھنا ہو گا، یہ بس ہفتے میں چار دن چلے گی یہ بس لاہور سے رات بارہ بجے روانہ ہوا کرے گی، براستہ اسلام آباد، مانسہرہ، بشام اور چلاس یہ بس رات آٹھ بجے گلگت پہنچے گی، یہاں پر چار گھنٹے قیام کیا جائے گا، چار گھنٹے قیام کے بعد یہ بس اگلے دن تین بجے کاشغر پہنچے گی۔