جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

وکیل نے ڈائس پرچڑھ کرجج کو جوتا دے مارا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018 |

قاہرہ (این این آئی)مصرمیں مقدمات کی سماعت کے دوران ایک وکیل نے جج سے کسی بات پر اختلاف کرنے کے بعد ڈائس پر چڑھ کر اسے جوتا دے مارا۔امریکی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ جنوبی مصر کی المنیا گورنری میں ملوی اپیل کورٹ میں پیش آیا۔المنیا گورنری کےسیکیورٹی ڈائریکٹرمیجر جنرل مجدی عامر کو عمرو نامی  ایک وکیل کی جانب سے جج پرچڑھائی کی اطلاع ملی ۔ وکیل نے سابقہ اختلافات کی بناء پر ڈائس پرچڑھ کر جج کو جوتا دے مارا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں کے درمیان پہلے سے اختلافات چل رہے تھے۔ جج نے وکیل کو گرفتار کرکے اپنے سامنے پیش کرنے کا حکم دیاتھا۔ دوسری جانب وکیل نے سوشل میڈیا پرمخالف جج کی کردار کشی کی مہم شروع کر رکھی تھی اور الزام عاید کیا تھا کہ جج بیوہ عورتوں، خواتین اور بے گناہ شہریوں کے خلاف ظالمانہ فیصلے صادر کر رہا ہے۔پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور چار روز تک کا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی ہے۔د

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…