کولمبو(آن لائن)سری لنکا کے برطرف وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے اتوار کے روز انہیں سرکاری رہائش گاہ سے بے دخلی کی کوششوں کی مزاحمت کی ہے اور بحران کے حل کیلئے اتحادیوں کی میٹنگ طلب کرلی ہے جبکہ ایسے میں باہر ان کے ہزاروں حامی بھی پہرہ دے رہے ہیں وکرما سنگے ،جو بقول ان کے ان کی جمعے کے روز ہونے والی برطرفی غیرقانونی ہے،
نے کالونی دور کی رہائش گاہ کو خالی کرانے کی ڈیڈ لائن نظرانداز کی ،اگر چہ ان کے متنازعہ جانشین نے نئی کابینہ کی نامزدگی سے قبل ایک اہم مندر میں مذہبی فرائض انجام دئیے۔دوسری جانب سری لنکا کے سپیکر پارلیمنٹ نے اتوار کے روز رانیل وکراماسنگھے کو ملک کا قانونی وزیر اعظم تسلیم کرلیا ہے جنہیں تین روز قبل صدر نے برطرف کرکے جزیرہ نماملک کو آئینی بحران سے دوچارکردیا ہے ۔سپیکر کارو جے سوریا نے کہا کہ وکراماسنگھے کی جانب سے سیکورٹی اور وزیر اعظم کا استحقاق برقرار رکھنے کی درخواست اس وقت تک درست ہے جب تک کہ ایک اور امیدوار پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت ثابت نہیں کرلیتا۔جے سوریا نے صدر متھری پالا سری سینا جنہوں نے جمعہ کے روز وکراماسنگھے کو برطرف کردیا تھا،کے نام لکھے گئے ایک خط میں کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ مذکورہ درخواست جمہوری اور شفاف ہے سری لنکا کے برطرف وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے اتوار کے روز انہیں سرکاری رہائش گاہ سے بے دخلی کی کوششوں کی مزاحمت کی ہے اور بحران کے حل کیلئے اتحادیوں کی میٹنگ طلب کرلی ہے جبکہ ایسے میں باہر ان کے ہزاروں حامی بھی پہرہ دے رہے ہیں وکرما سنگے ،جو بقول ان کے ان کی جمعے کے روز ہونے والی برطرفی غیرقانونی ہے، نے کالونی دور کی رہائش گاہ کو خالی کرانے کی ڈیڈ لائن نظرانداز کی