دبئی(این این آئی) دبئی میں آبادی کی تعداد30لاکھ136ہزار400ہوگئی۔ سال رواں کی تیسری سہ ماہی میں آبادی کی تعداد میں 232ہزار 400 اضافہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ شماریات نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کے مستقل رہائشیوں کے علاوہ
عام طور پردس لاکھ155ہزار افراد سیاحتی، وزٹ یا دیگر مقاصد کے لئے وقتی طور پر دبئی میں مقیم ہوتے ہیں۔ انہیں شامل کیا جائے تو دبئی کی آبادی 4ملین291ہزار 400بنتی ہے۔دبئی کی آبادی میں 49.5فیصد مرد جبکہ 50.5فیصد خواتین ہیں۔