بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

7اہم اسلامی ممالک نے یورپی فوجی اتحاد نیٹو کی طرز پر اسلامی فوجی اتحاد بنانے کا باقاعدہ اعلان کردیا، کون کون سے ممالک شامل ہونگے؟نام منظر عام پر آگئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منامہ(این این آئی)بحرین نے کہا ہے کہ آئندہ برس 6 خلیجی ممالک اور مصر پر مشتمل عرب نیٹو تشکیل دے دی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا کہ 6 خلیجی ممالک نے خطے کے تحفظ کے لیے عرب نیٹو بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جسے آئندہ برس تک تشکیل دے دیا جائے گا۔

عرب نیٹو میں خلیجی ممالک بحرین، کویت،عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہوں گے۔بحرین کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ عرب نیٹو میں مصر کی شمولیت بھی متوقع ہے اس طرح یہ سات ممالک پر مشتمل ایک سیکیورٹی فورس ہوگی۔ عرب نیٹو کے قیام کا فیصلہ مشرق وسطیٰ سے متعلق حکمت عملی وضع کرنے والیاتحاد MESA کی تجویز پر کیا گیا۔عرب نیٹو کے قیام کی تجویز میں سب سے بڑی رکاوٹ قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے درمیان ناخوشگوار تعلقات ہیں۔ علاوہ ازیں یمن میں جاری خلفشار کے باعث بھی مشکلات کا سامنا رہے گا۔ گزشتہ برس خلیجی ممالک نے قطر پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام عائد کر کے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے۔واضح رہے کہ مڈل ایسٹ اسٹرِٹیجک الائنس MESA کا قیام خطے میں ایران کے اثرو رسوخ کو کم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔ اس الائنس کو امریکا کی حمایت حاصل رہی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں برس جولائی میں اس الائنس کو عرب نیٹو کا نام دیا تھا۔ بحرین نے کہا ہے کہ آئندہ برس 6 خلیجی ممالک اور مصر پر مشتمل عرب نیٹو تشکیل دے دی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا کہ 6 خلیجی ممالک نے خطے کے تحفظ کے لیے عرب نیٹو بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے جسے آئندہ برس تک تشکیل دے دیا جائے گا۔ عرب نیٹو میں خلیجی ممالک بحرین، کویت،عمان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن شامل ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…