جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

ایف آئی اے نے بھارت کو اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگالیا، اربوں روپے وصول کرکے کس طرح براستہ دبئی، بھارت منتقل کئے جاتے ہیں؟سنسنی خیزانکشافات

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھارت کو اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگالیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے گرے ٹریفکنگ از خود کیس میں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ایف آئی اے، پیمرا اور ایف بی آر کو غیر قانونی ڈی ٹی ایچ فروخٹ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔

بعد ازاں ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ کی جانب سے جاری ہونے والے خط میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے چھوٹے سائز کے بھارتی ڈش پاکستان میں اسمگل کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہ سیٹیلائٹ 7 سے 8 ہزار روپے کے بازاروں میں فروخت کیے جاتے ہیں جس کے ذریعے غیر قانونی بھارتی چینلز کو پاکستان میں دکھایا جارہا ہے اور اس کے عوض ماہانہ صارفین سے 1800 روپے تک کی وصولی بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارتی ڈشوں کے پاکستان میں لاکھوں صارفین ہیں جن سے اربوں روپے وصول کرکے حوالہ ہنڈی کے ذریعے براستہ دبئی، بھارت منتقل کیا جاتا ہے۔ایف آئی اے نے بتایا کہ پاکستان کے 5 بڑے شہر اس نیٹ ورک کا مرکز ہیں جہاں سے بھارتی سامان سرعام بکتا ہے۔ایف آئی اے نے اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے ساتھ مل کر غیر قانونی رقم کی ترسیل پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔انہوں کہا کہ تحقیقات میں اسٹیٹ بینک کا نمائندہ بینک ریکارڈ فراہم کرنے میں معاونت کرے گا۔ملوث افراد کے خلاف پی پی سی، پی ای سی اے، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ اور کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تحقیقات کے دوران ملزمان سے تفتیش کے بعد حوالہ ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی رقم ترسیل کرنے والوں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار بھی کیا جائیگا جبکہ کیس کی تفصیلی رپورٹ کو 2 نومبر تک عدالت عظمیٰ میں جمع کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…