جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں عمران خان سے براہ راست سوالات کرنے والی یہ خاتون کون ہیں؟ اور انہیں یہ ذمہ داری کیوں سونپی گئی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کے اجلاس سے خطاب کیا اور اس موقع پر وزیراعظم عمران خان سے سوال و جواب بھی کیے گئے اور عمران خان اپنے مقصد میں بھی کامیاب ہوئے، وزیراعظم عمران خان کا انٹرویو کرنے والی خاتون سب کی مرکز نگاہ رہی،

انٹرویو لینے والی اس خاتون صحافی کا نام نادین ہانی ہے اور مشہور عرب ٹی وی العربیہ کے ساتھ بطور سینئر بزنس نیوز اینکر کام کر رہی ہیں، واضح رہے کہ نادین ہانی نے اپنے کیرئیر کا آغاز بینکنگ کنسلٹنٹ کے طور پر لبنان میں دو بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ کام کرکے کیا۔ نادین ہانی نے ایک مختصر تبصرہ پیش کرکے اپنے صحافتی کیرئیر کا ایم ٹی وی سے آغاز کیا۔ 2005ء میں نادین نے سی این بی سی کو جوائن کیا، جہاں نادین نے بطور کاروباری خبروں کی اینکر کے کام کیا، اس کے علاوہ وہ فنانس شو کی میزبانی بھی کرتی رہیں، وہ ان دنوں العربیہ ٹی وی چینل پر خبریں پیش کرتی ہیں اور النہار اخبار میں ہفتہ وار آرٹیکل بھی لکھ رہی ہیں، نادین کا نیوز روم سے فیلڈ تک کا وسیع تجربہ ہے اور کئی اہم مواقع پر لائیو کوریج بھی کر چکی ہیں۔ نادین آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے علاوہ ورلڈ اکنامک فورم کے زیرانتظام ہونے والی اہم کانفرنسوں کی رپورٹنگ اور لائیو کوریج بھی کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے دنیا کی چند بااثر شخصیات کے انٹرویو بھی کر رکھے ہیں، اب وہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا براہ راست انٹرویو کر چکی ہیں۔ نادین ہادی شہزادہ ولید بن طلال، امریکی سیکرٹری ہیلری پالسن، سعودی کیپیٹل مارکی کے چیئرمین عبدالرحمان التواجری اور ورلڈ بینک کے صدر رابرٹ زالک کا انٹرویو بھی کر چکی ہے۔  نادین ہانی نے اپنے کیرئیر کا آغاز بینکنگ کنسلٹنٹ کے طور پر لبنان میں دو بین الاقوامی بینکوں کے ساتھ کام کرکے کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…