قاہرہ(این این آئی)مصرکی ایک مقامی عدالت نے لیبیا کے سابق مقتول مرد آہن کرنل معمر القذافی کی شان میں توہین آمیز کتاب کی اشاعت پر کتاب کے مصنف انیس الدغیدی اور ناشر محمود المدبولی کو چھ ماہ قید کی سزا سنادی۔قذافی خاندان کے وکیل خالد الزایدی نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ العجوزہ کے مقام پرقائم کردہ عدالت کی طرف سے کیس 9940 پرفیصلہ سناتے ہوئے کرنل معمر قذافی کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر کتاب کے مصنف اور
اس کے ناشر کو چھ چھ ماہ قید کے ساتھ 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا گیا ہے۔ کتاب میں کرنل قذافی کے حوالیسے گالم گلوچ کی گئی ہے۔کتاب کو حکایتی مع ابن الحرام حرام زادے کے ساتھ میری کہانی کا عنوان دیا گیا تھا جس پر قذافی کے اہل خانہ کی جانب سے مصر کی عدالت نے مصنف اور ناشر کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست دی گئی تھی۔ مقتول لیبی لیڈر کے اقارب نے موقف اختیار کیا کہ مصر میں بعض لوگ قذافی کی شہرت کو داغ دار کرنے کی سازشوں میں ملوث ہیں۔