لاہور(نیوز ڈیسک) سابق کپتان جاوید میانداد پی سی بی میں نام نہاد جمہوریت سے تنگ آگئے۔ان کے مطابق یہی چیز ہماری کرکٹ کو لے ڈوبی، کوئی ایک بار چیئرمین منتخب ہوجائے تو کسی کو جوابدہ نہیں ہوتا، آئی سی سی نہیں جانتی کہ یہاں ووٹ بکتے بھی ہیں، اسکول سطح پر ہی رشوت اور اقربا پروری سے سلیکشن کے بعد مضبوط قومی ٹیم کا خواب نہیں دیکھا جا سکتا۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیرملکی ویب سائٹ کو انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہا کہ میں اپنی اس رائے پر قائم ہوں کہ آئی سی سی کی وجہ سے پاکستان کرکٹ کو نقصان پہنچا،ہمارا 40 سال سے ایک سسٹم چل رہا تھا۔
اس سے ایسا ٹیلنٹ بھی حاصل ہوا جو حریفوں کو ٹکر دینے کے قابل تھا،کونسل نے ہمارے حالات کو نہ سمجھتے ہوئے نام نہاد جمہوریت تھوپ دی جس کا ناقابل تلافی نقصان ہوا، اسے اندازہ ہی نہیں کہ ہمارے ملک میں ووٹ بکتے بھی ہیں، کوئی سیاسی اثر و رسوخ سے ایک بار چیئرمین منتخب ہوجائے تو کسی کو جوابدہ نہیں ہوتا، اپنی کرسی پکی سمجھتے ہوئے فکر سے آزادی محسوس کرتا ہے، میرے خیال میں پی سی بی بلکہ آئی سی سی کی باگ ڈور بھی سابق کرکٹرز کے ہاتھ میں ہونی چاہیے جو کھیل اور کھلاڑیوںکے مسائل کو سمجھ سکیں،پاکستان میں مغربی ممالک جیسی جمہوری روایات نہیں، ہمارے بورڈ کا معاملہ بھی مختلف ہے۔
یہاں معاملات سدھارنے کیلیے لاٹھی ہاتھ میں پکڑنا پڑتی ہے لیکن سیاسی مصلحتیں ایسا ممکن نہیں ہونے دیتیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ پی سی بی کے امور صحافیوں یا سفارتکاروں کے بجائے سابق کرکٹرز کے ہاتھوں میں دیے جائیں۔ ون ڈے کرکٹ میں گرین شرٹس کی رینکنگ مسلسل زوال پذیر ہونے کے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ اس کی وجوہات بھی سسٹم کی خرابی میں تلاش کرنی چاہیں، تکنیک اور مزاج سے عاری کھلاڑی سفارش کے بل بوتے پر آگے آجاتے ہیں، اسکول کی سطح پر رشوت اور اقرباپروری کے ذریعے پلیئرز کا انتخاب کرکے مضبوط قومی ٹیم کا خواب نہیں دیکھا جاسکتا۔
میانداد پی سی بی میں نام نہاد جمہوریت سے تنگ آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تنخواہوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری
-
پاکستان کا المیہ
-
ایرانی ریال کے نئے نرخ سامنے آ گئے
-
علی خامنہ ای کے جنازے پر اسرار نقاب پوش کون تھا؟ شناخت ظاہر
-
اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ثاقب چدھڑ بارے عدالت کا اہم فیصلہ آگیا
-
عمران خان اور جمائمہ کا تاریخی لندن والا گھر فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
-
تولدے گیبریماریم کو پی آئی اے کی قیادت سونپنے کا فیصلہ
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
نئی آٹو پالیسی آخری مراحل میں، کیا گاڑیاں سستی ہوں گی؟
-
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
-
امارات کے نائب صدر 77 ویں سالگرہ منانے اسکاٹ لینڈ میں اپنی دلکش اراضی میں پہنچ گئے
-
رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
100 روپے کی دہی منگوانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، گولی مار دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026؛ میسی کا نیا ریکارڈ، ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا



















































