بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

بھارت ہمارے ساتھ دہشتگرد تنظیم جیسا سلوک کررہا ہے : ایمنسٹی انٹر نیشنل

datetime 27  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) انسانی حقوق کے عالمی نگراں ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت ان کے ساتھ ایک دہشت گرد تنظیم جیسا سلوک کر رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بینک اکانٹس کو بھی منجمد کردیا، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بین الاقوامی براہِ راست سرمایہ کاری کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کے عالمی نگراں ادارے

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت ان کے ساتھ ایک دہشت گرد تنظیم جیسا سلوک کر رہا ہے۔بھارتی ایجنسی دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے بنگلور میں موجود ایمنسٹی انٹرنشنل کے دفتر پر چھاپہ مارا اور 10 گھنٹے سے زائد وہاں پر چھان بین کی۔بھارت کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بین الاقوامی براہِ راست سرمایہ کاری کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔بھارتی حکومت نے چھاپے کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل کے بینک اکانٹس کو بھی منجمد کردیا۔بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قوم پرست حکومت گزشتہ 4 برس سے سماجی اداروں کی نگرانی کر رہی ہے اور اس کا کہنا ہے کہ یہ ادارے ملکی سلامتی کے خلاف کام کر رہے ہیں۔بھارتی حکومت کا کہنا ہے رقوم پر غلط بیانی کی وجہ سے بیشتر غیر ملکی فنڈنگ گروپس کے لائسنسز معطل کروائے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل بھارت پر کشمیر میں نہتے کشمیروں پر ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام لگاتی رہی ہے۔بنگلور میں چھاپے کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بھارتی ایجنسی کے 5 اہلکار ان کے دفتر میں داخل ہوئے اور عملے کو اپنی جگہ پر بیٹھے رہنے کی ہدایت کی اور اس دوران وہ ان کے دفتر کی تلاشی لیتے رہے۔عالمی ادارے کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے ملازمین کو کہا گیا کہ وہ اپنے لیپ ٹاپ کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے موبائل فون کا استعمال بھی بند کریں، لہذا ملازمین نے بھارتی حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کیا۔اپنے ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے بھارت آکر پٹیل کا کہنا تھا کہ حکومتی حکام انسانی حقوق کے نگراں اداروں کے ساتھ ایک دہشت گرد تنظیم کی طرح سلوک کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ادارہ بھارتی قانون کا پاسدار ہے اور ان کے یہاں آپریشنز بھی مقامی قواعد و ضوابط کے

مطابق ہیں جبکہ شفافیت اور احتساب ادارے کے کام کا سب سے اہم جز ہے۔بھارتی حکومت کے ترجمان سے اس حوالے سے بات کرنے کے لیے ای میل کی گئی تو ان کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ادار بھارتی حکومت کے خلاف ان کے بین اکانٹس کو منجمد کرنے کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر غور کر رہی ہے۔ادھر دی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ترجمان اے کے راول کا کہنا تھا کہ اس تحقیقات میں مزید 3 ماہ لگ سکتے ہیں، تاہم انہوں نے مزید کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…