غزہ(این این آئی) حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی قیادت پر صیدا شہر میں واقع ’المیہ ومیہ‘ پناہ گزین کیمپ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا ہے۔ مطابق اسماعیل ھنیہ کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری اور سپیکر نبیہ بری
سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے ، دونوں رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ نے المیہ ومیہ پناہ گزین کیمپ میں دو متحارب گرپوں کے درمیان لڑائی اور خون خرابے کو روکنے کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے سے بھی اتفاق کیا گیا۔