بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

پاک فوج کے امن دستے کا شاندار کارنامہ، دنیا کے دشوار ترین اور شورش زدہ علاقے میں 110 دن کا مشن ریکارڈ 71 دن میں مکمل کرلیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ(آن لائن) سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفر میں اقوام متحدہ اور افریقی یونین کے مشترکہ مشن (یواین اے ایم آئی ڈی) کی نائب خصوصی نمائندہ انیتا گبیو نے حال ہی میں دارفر میں امن مشن میں شامل پاکستانی امن دستے کی جانب سے مرمت کی جانے والی سٹریٹجک روڈ کا افتتاح کیا۔یہ روڈ وسطی دارفر کے گولو اور نیرتیتی گاؤں کو آپس میں ملاتی ہے،

اس روڈ کی تعمیر مشن کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد مقامی برادریوں کو معاونت فراہم کرنا اورخطے میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے۔بدھ کو نیویارک میں موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق یواین اے ایم آئی ڈی میں فرائض سر انجام دینے والی پاکستان انجینئر کمپنی نے 84کلومیٹر روڈ کی مرمت اور بحالی عدم تحفظ، دشوارگزار پہاڑی علاقے ،شدید موسمی حالات اور میٹریل کو مطلوبہ جگہ تک پہنچانے میں دشواریوں جیسے چیلنجز کے باوجود ریکارڈ 71 دنوں میں مکمل کی جو کہ شیڈول کے مطابق 110 دنوں میں مکمل کرنے تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انیتا گبیو نے کہا کہ اگر آپ امن چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا،اگر علاقے میں امن نہیں تو روڈ کی مرمت ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر عملدر آمد سے ثابت ہوتا ہے کہ دارفر اور دنیا میں امن ممکن ہے۔ پاکستان انجینئر کمپنی کے کیپٹن غفورنے اس موقع پر کہا کہ اس سٹریٹجک روڈ سے گولو میں تجارت کے ذریعے خوشحالی آئی گی۔اس موقع پر سوڈان کی حکومت نے روڈ کی مرمت پر پاکستانی امن دستے اور یواین اے ایم آئی ڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس سے اردگرد کے علاقوں میں زرعی اجناس کی منتقلی اور مقامی معیشت کے فروغ میں مدد ملے گی۔سوڈان کے شہری منصوبہ بندی کے وزیر نے کہا ہے کہ اس روڈ سے علاقے میں لوگوں کے درمیان رابطہ بحال ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…