ماسکو(آئی این پی)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ امریکا میزائل معاہدے سے علیحدہ ہوا تو ماسکو فوری طور پر ردعمل ظاہر کرے گا۔ جس میں امریکی میزائل نصب کرنیوالے یورپی ممالک کو نشانہ بنایا جائے گا،روس کسی کے دبا ؤمیں آنے کے بجائے فوری ردعمل دے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ امریکا میزائل معاہدے سے علیحدہ ہوا تو ماسکو فوری طور پر ردعمل ظاہر کرے گا۔ جس میں امریکی میزائل نصب کرنیوالے یورپی ممالک کو نشانہ بنایا جائے گا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے
صدر ولادی میر پیوٹن نے ماسکو میں میڈیا سے گفتگو میں کہا امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئی این ایف معاہدے سے علیحدگی کے بعد دنیا بھر میں ایٹمی ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہوجائے گی۔ ہتھیاروں پر کنٹرول ختم ہونے سے دنیا میں بڑی تباہی آسکتی ہے لیکن روس کسی کے دبا ؤمیں آنے کے بجائے فوری ردعمل دے گا۔پیوٹن نے پولینڈ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ روس کی سرحد پر امریکی میزائل نصب کرنیوالے یورپی ممالک کو سب سے پہلے نشانہ بنایا جائیگا۔چند روز پہلے پیوٹن دھمکی دے چکے ہیں کہ روس کی جانب میزائل آنے کی وارننگ پر روس جارح ملک پر ایٹمی حملہ کردے