پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

پاکستان کے راستے کی مجبوری ختم،ایران، افغانستان اور بھارت باہم منسلک ہو گئے،بھارت اور افغانستان ٹرانزٹ راہداری تعاون پر مبنی ضابطہ مطابقت پر دستخط

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی، کابل، تہران(آئی این پی)ایران، بھارت اور افغانستان سمندری راستے چاہ بہار کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہو گئے ہیں، گوادر بندرگاہ چین اور پاکستان بیچ اقتصادی راہداری اس رابطے کو مکمل کرے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران۔ بھارت اور افغانستان ٹرانزٹ راہداری تعاون پر مبنی ضابطہ مطابقت پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

تہران کے ہوٹل میں منعقدہ کوآرڈینیشن اجلاس میں ایرانی سمندری و بندرگاہ امور کے ڈائریکٹرمنیجر محمد راستاد ، افغان ناب وزیر مواصلات امام الدین ویری ماچ اور بھارتی قائمقام وزیر خارجہ تیرو مرتی نے شرکت کی۔اس موقع پر محمد راستاد نے کہا کہ چابا ہار بندر گاہ کی وساطت سے ہم منافع بخش منڈیوں کی حیثیت حاصل کر سکتے ہیں اور اس راہداری کی وساطت سے دیگر ممالک کی دلچسپی کو بھی اپنی جانب کھینچ سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چاہ بہار ٹرانزٹ راہداری کو بحرِ ہند کے ساحلوں پر واقع ممالک ، وسطی ایشیا اور افغانستان سے ملایا گیا ہے جبکہ چین اور پاکستان کے بیچ گوادر اقتصادی راہداری اس رابطے کو مکمل کرے گی۔افغان نائب وزیر مواصلات نے بھی اس موقع پر بتایا کہ تینوں ممالک سرمایہ کاری اور باہمی تعاون کے معاملات میں ایک دوسرے کے محتاج ہیں چاہ بہار راہداری سے کام کاج کے مواقع میں اضافہ ممکن ہے۔بھارتی نائب وزیر خارجہ مرتی نے بھی نقل و حمل امور میں مزید آسانیاں لانے کا ہدف بنانے کو زیر لب لاتے ہوئے کہا کہ ان تینوں ممالک کی موجودہ کوششیں انتہائی اہم ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…