پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کیلئے نئی پریشانی،سعودی فرمانروا شاہ سلمان کو علم نہیں ہو گا،جمال خشوگی قتل، سعودی ولی عہد قتل سے مبرا نہیں ہو سکتے،امریکی صدرنے بڑا اعلان کردیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہسعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو صحافی کے قتل سے متعلق منصوبہ بندی اور دیگر باتوں کا علم نہیں ہوگا اور مجھے شاہ سلمان کی باتوں پر پورا یقین ہے۔ولی عہد محمد بن سلمان کے صحافی کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی نسبت سلطنت کے سارے معاملات ولی عہد محمد بن سلمان دیکھ رہے ہیں اس لیے اگر کوئی قتل کے معاملے کو بھی دیکھ رہا ہوگا تو

وہ محمد بن سلمان ہی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے مقتول صحافی جمال خاشقجی کے معاملے کو غلط رنگ دینے کی بدترین مثال قائم کردی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کا قتل سعودی عرب کی جانب سے معاملے کو من پسند طریقے سے پیش کرنے کی بدترین مثال ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ صحافی کے قتل اور تحقیقات کو چھپانے کے لیے ناقص منصوبہ بندی کی گئی اور ایسا کرنے والوں نے بڑی مصیبت کو دعوت دی ہے، ایسی کمزور کہانی بنانے والے کو ایک بڑی مشکل کا سامنا کرنا ہوگا۔دوسری جانب امریکی جریدے وال اسٹریٹ کو انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا میرے خیال میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو صحافی کے قتل سے متعلق منصوبہ بندی اور دیگر باتوں کا علم نہیں ہوگا اور مجھے شاہ سلمان کی باتوں پر پورا یقین ہے۔ولی عہد محمد بن سلمان کے صحافی کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شاہ سلمان کی نسبت سلطنت کے سارے معاملات ولی عہد محمد بن سلمان دیکھ رہے ہیں اس لیے اگر کوئی قتل کے معاملے کو بھی دیکھ رہا ہوگا تو وہ محمد بن سلمان ہی ہوں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل اور امریکی انٹیلی جنس حکام ترکی اور سعودیہ کا دورہ مکمل کر کے امریکا پہنچ رہے ہیں، ان کے پاس صحافی کے قتل سے متعلق کافی معلومات ہیں۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…