ہفتہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2026 

کراچی میں این اے 247 اور پی ایس111 کے حلقوں میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا عمل پر امن طور پر مکمل ،ووٹرز نے حیران کردیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی) کراچی میں این اے 247 اور پی ایس111 کے حلقوں میں اتوار کو ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ ہوئی۔ پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔پولنگ کا عمل پر امن طور پر مکمل ہوا۔تاہم عام انتخابات کی نسبت ضمنی انتخاب میں ٹرن آو ٹ انتہائی کم دیکھا گیا ہے۔شام 5 بجے پولنگ وقت ختم ہوتے ہی پولنگ اسٹیشن کے دروازے بند کر دئیے گئے

اور جو ووٹرز پولنگ اسٹیشن کی حدود میں موجود تھے ان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دی گئی۔ پولنگ کے روز سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔فوج ، رینجرز اور پولیس کے اہلکاروں نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھالے ہوئے تھے جبکہ فوجی اہلکار پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہربھی تعینات تھے۔ صبح کے اوقات میں پولنگ سست روی کا شکار نظر آئی جبکہ دوپہر کو 12 بجے کے بعد پولنگ میں تیزی دیکھی گئی اور پولنگ اسٹیشن پر رش نظر آنے لگا۔ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لئے قومی شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا تھا جن کے پاس اصل قومی شناختی کارڈ نہیں تھا ان کو ووٹ نہیں ڈالنے دیا گیا ۔ پولنگ اسٹیشن کے اندرووٹرز کو موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ضمنی انتخاب کے پولنگ کے روز سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی آگاہی کے لئے کیمپ بھی قائم کئے گئے۔ تحریک انصاف، ایم کیو ایم ، پاک سر زمین پارٹی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ووٹر کو اپنے اپنے کیمپوں میں ووٹرز لسٹ میں سے ان کے ووٹ کا کارڈ بنا کر دیا جاتاتھا جس کے بعد وہ پولنگ کے اسٹیشن کے اندر جاکر پولنگ عملے سے بآسانی بیلٹ پیپر حاصل کر لیتے تھے اور ووٹ کاسٹ کرتے تھے۔ ووٹنگ کے عمل میں خواتین اور بزرگوں نے بھی حصہ لیا تھا۔ پولنگ کمیپوں پر سیاسی جماعتوں کے کارکنان ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ پولنگ کیمپہوں پر سیاسی گہمامی بھی نظر آئی۔

بعض جماعتوں کے کارکنان اپنی ذاتی گاڑیوں میں ووٹرز کو پولنگ اسٹشین لاتے رہے تاکہ اپنے امیدوارکو زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالو سکیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کی نشست صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے خالی کی تھی، جس پر پی ٹی آئی کی جانب آفتاب صدیقی امیدوار ہیں۔یہ حلقہ تحریک انصاف کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے اور اس حلقے میں عام انتخابات کی نسبت ضمنی انتخاب میں ووٹرز کی دلچسپی کم دیکھی گئی ۔سندھ اسمبلی کے حلقہ ]پی ایس 111 میں بھی ضمنی کے سلسلے میں پولنگ کا عمل پر امن طور پر جاری رہا۔ اس حلقے میں پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف ، ایم کیو ایم اور تحریک لبیک پاکستان کے علاوہ کسی بھی جماعت یا آزاد امیدوار کی جانب سے کوئی گہماگہمی نظر نہیں آئی۔ صرف ایم کیو ایم ، پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اور تحریک لبیک پاکستان کے کیمپ نظر آئے ۔ووٹرز ٹرن آؤ ٹ کم دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…