حوثیوں کی قید میں موجود شہریوں سے غیر انسانی سلوک کے نئے شواہد

21  اکتوبر‬‮  2018

صنعاء(این این آئی)یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی شدت پسندوں کے حراست میں موجود قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی برتاؤ کے نئے الزامات سامنے آئے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق یمن میں حوثیوں نے 950 شہریوں کوعقوبت خانوں میں ڈال رکھا ہے جنہیں بدترین اذیتیں دی جاتی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ رپورٹ یمن میں جبری طور پر لاپتا کئے گئے اہل خانہ کی طرف سے

جاری کی گئی ہے جس میں قیدیوں پر تشدد کے نئے وحشیانہ حربوں کے شواہد بھی شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حوثیوں کی جیلوں میں حراست میں لیے گئے 128 شہریوں کو وحشیانہ طریقوں سے قتل کر دیا گیا ہے۔ ان میں سے 71 کو مسلسل تشدد اور اذیتیں دی گئیں اور موت تک انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا جب کہ 48 کو پھانسی اور دیگر طریقوں سے قتل کردیا گیا۔تشدد کا شکار شہریوں کی سب سے زیادہ تعداد صنعاء سے ہیجہاں سے 144 شہریوں کو حراست میں لیا گیا اور انہیں غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ الحدیدہ سے 122، اِب سے 88، ذمار سے 87، تعز سے80 اور عدن سے 35 یمنی شہریوں کو اغواء کیا گیا۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حوثی دہشت گردوں کے عقوبت خانوں میں قید کیے گئے شہریوں پر بدترین تشدد اور اذیتوں کے خطرناک حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔ قیدیوں کو سلگتے سیگریٹ سے داغا جاتا، نازک اعضاء پر سوئیاں چبھوئی جاتی اور ہاتھ پاؤں باندھ کر ان پر سانپ چھوڑے جاتے ہیں۔ کئی قیدی ذیابیطس کے مریض بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…