بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے موقع پربڑی تباہی،متعددبم دھماکے،فائرنگ کے واقعات ،صورتحال انتہائی کشیدہ،بڑی تعداد میں ہلاکتیں

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ؍کابل(این این آئی) افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے موقع پرسخت سیکیورٹی انتظامات کے باجود بم دھماکوں اورفائرنگ کے واقعات میں کم از کم 9پولیس اہلکاروں اور 21 افغان شہریوں سمیت 22افراد جاں بحق اور 100سے زائدزخمی ہوگئے جبکہ ا فغان الیکشن کمیشن کے مبینہ ناقص انتظامات کی وجہ سے کئی صوبوں کے تقریباًڈھائی سو پولنگ سٹیشن میں انتخابی عمل تعطل کا شکار ہوا جس کی وجہ سے انتخابات کا وقت( آج) اتوارتک بڑھادیا گیا۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل میں ہفتہ کے روز کئی پولنگ سٹیشنوں کے باہریکے بعد دیگر کئی دھماکے ہوئے جن میں ایک بچہ جاں بحق اور 38 دیگر زخمی ہوگئے جبکہ شام کے وقت ایک پولنگ سٹیشن کے باہرایک خود کش بمبار نے خود کواْ س وقت دھماکہ سے اْڑادیا جب وہ سٹیشن کے اندر جانے کی کوشش کررہاتھا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاراور 10 افغان شہری جاں بحق اور 25 زخمی ہوئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔ادھر دیگر صوبوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مارٹر گولہ پھٹنے سمیت پْرتشدد واقعات میں چارپولیس اہلکاروں سمیت 7 شہری لقمہ اجل بنے۔صوبہ قندوز میں پولنگ سٹیشنوں پر20سے زائدراکٹ گرکر پھٹ گئے جن کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک اور 39 دیگر زخمی ہوگئے جبکہ صوبہ غور میں فائرنگ کے واقعہ میں چار پولیس اہلکار مارے گئے۔ملک کے دیگر صوبوں خوست‘ پکتیا‘ پکتیکا‘ ننگرہار‘پروان‘ کنڑ‘ نورستان وغیرہ میں بھی جھڑپوں کے معمولی معمولی واقعات میں درجنوں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت شہری زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق انتخابات میں خواتین نے بہت زیادہ دلچسپی لی اور صبح ہی سے پولنگ سٹیشنوں پر خواتین کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں۔اطلاعات کے مطابق طالبان کی طرف سے دھمکیوں کے باوجود بھی افغان عوام نے بڑی تعداد میں انتخابات میں حصہ لیا جس کی وجہ سے ٹرن آؤٹ زیادہ دکھائی دینے کا امکان ہے۔

متعدد پولنگ سٹیشنوں پر فراہم کی گئی لسٹوں میں ووٹروں کے نام درج نہ ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ کئی پولنگ سٹیشن پر انتخابی مواد فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی عملہ پہنچا اور ناقص انتظامات کی وجہ سے 244 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ نہ ہوسکی جبکہ متعدد پولنگ سٹیشنوں پر کئی گھنٹوں کی تاخیر سے انتخابی عمل شروع کیا جاسکا۔مجموعی طورپربائیومیٹرک سسٹم بھی پوری طرح کام نہیں کررہاتھا اور غیرفعال رہا۔حکام نے ملک بھر میں 7355پولنگ سٹیشن قائم کئے تھے لیکن امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث صرف 5100 سٹیشن فعال رہے۔ افغان صدارتی محل نے انتخابی عمل کے لئے دورانیہ بڑھا دیا ہے اور آج اتوار کے روز بھی عام تعطیل کا اعلان کرکے انتخابات کا عمل جاری رہنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ہفتہ کے روز افغانستان کے 34 میں سے 32 صوبوں میں انتخابات منعقد ہوئے جہاں 70000 سیکیورٹی اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ صوبہ قندہار اور غزنی میں خراب صورتحال کے باعث الیکشن مؤخرکردیئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…