ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ اور ولی عہد شہزادہ سلمان کو حکم دیا ہے کہ وہ جنرل انٹیلی جنس پریزیڈنسی کی قیادت کی از سرنو تشکیل کریں۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ سلمان نے خادم الحرمین الشریفین کے سامنے جنرل انٹیلی جنس ادارے کے ڈھانچے میں ضروری تبدیلیاں کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ان کی تجویز کی روشنی میں سعودی فرمانروا نے انٹیلی جنس ادارے کی سربراہ
قیادت کو تبدیل کرنے اور ادارے کے تشکیل نو کا حکم دیا ہے۔ شاہ سلمان نے انٹیلی جنس پریزیڈنسی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے، اس کے اختیارات میں اضافہ کرنے، انٹیلی جنس سے متعلق ذمہ داریوں میں بہتری لانے اور اس کی انتظامی کارکردگی بڑھانے کے لیے کابینہ، ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر داخلہ مساعد العیبان، شاہی دیوان کے انچارج معالی ابراہیم العساف، وزیر خارجہ، انٹیلی جنس چیف اور اسٹیٹ سیکیورٹی چیف کو احکامات دیے ہیں کہ وہ انٹیلی جنس ادارے میں لائی جانے والی تبدیلیوں کی تفصیلی رپورٹ جلد پیش کریں۔