لندن (این این آئی)برطانیہ میں 15کمسن لڑکیوں کوزیادتی کانشانہ بنانے میں ملوث ہڈرزفیلڈگینگ کو221 برس قیدکی سزاسنادی گئی۔ 20 جنسی درندوں پرمشتمل گینگ نے 2004 سے 2011 کے ذوران 11 سے17 برس کی لڑکیوں کو ہوس کانشانہ بنایاتھا۔لیڈز کراؤن کورٹ میں مقدمات کی سماعت ہوئی، جس کے بعد سزا سنائی گئی۔گینگ
کیسرغنہ امرسنگھ دھالیوال کو رواں برس عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے، جس کے بعد اسے کم سے کم 18برس جیل میں کاٹنا ہوں گے۔ وہ زیادتی کے 22 واقعات میں ملوث پایا گیا تھا۔زیادتی کی شکار لڑکیوں نے عدالت کو بتایا کہ انہیں محبت کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ زیادتی کی شکار ایک لڑکی نے خودکشی کی بھی کوشش کی تھی۔