جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

اسحاق ڈار کا برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینا ثابت کرتا ہے کہ وہ چور ہیں،حکومت نے جوابی اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کا برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دینا ثابت کرتا ہے کہ وہ چور ہیں،پاکستان کے عوام کی دولت لوٹنے والے کی سیاسی پناہ کی درخواست برطانوی حکومت اور نظام انصاف کے لیے امتحان ہے۔ جمعہ کی شب اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر اسحاق ڈار کے ہاتھ صاف ہوتے تو ملک سے فرار نہ ہوتے انہوں نے کہا کہ

پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ ملک لوٹنے والوں کے خلاف عالمی برادری ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالت اور ادارے قانون اور انصاف کے تقاضے پوری ذمہ داری اور غیرجانب داری سے انجام دے رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اسحاق ڈار عدالتوں کا سامنا کریں،قانونی عمل سے بھاگنے کا مطلب جرم قبول کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کو مطلوب ملزمان کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…