ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

ترکی میں قبلہ کی تبدیلی! 4دہائیوں بعد نئے امام نے قبلہ کیوں تبدیل کرنے کا کہہ دیا ؟حیران کن وجہ سامنے آگئی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018 |

انقرہ(این این آئی) ترکی کی ایک مسجد میں نمازی 37 سال تک غلط سمت میں نماز ادا کرتے رہے جس کی نشاندہی نئے امام نے کی۔ ترک میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا کہ 1981 میں مغربی صوبے یالووا کے علاقے سگورین میں واقع ایک مسجد کے محراب کی تعمیر کے دوران غلطی ہوئی جس کے باعث خانہ کعبہ کی سمت غلط ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال تعینات ہونے والے نئے امام عیسیٰ کایا نے اس

غلطی کو نوٹ کیا اور مقامی مفتی سے مشورہ لینے کا فیصلہ کیا جس کے بعد حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ اس مسجد کی تعمیر کے وقت اس کی محراب بنانے میں غلطی ہوئی ہے۔بعدازاں محراب کو توڑنے کے بجائے امام نے فیصلہ کیا کہ مسجد کے قالین پر سفید رنگ کے ٹیپ سے درست سمت میں تیر کے نشان بنادیئے جائیں۔امام کی جانب سے غلطی کی نشاندہی پر لوگوں نے مثبت رائے کا اظہار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…