ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالف‘ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

datetime 19  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔ پرینتی چوپڑا نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ فلم کل دل میں پاکستانی اداکارعلی ظفر کے ساتھ کام کرچکی ہیں۔پرینیتی چوپڑا نے علی ظفر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بالکل بھی ایسا نہیں لگا تھا کہ علی کا تعلق کسی دوسرے ملک سے ہے، ہم لوگ بالکل ایک جیسے ہیں، کیونکہ ہمارے ملک تقسیم ہونے سے پہلے ایک ہی تھے۔ ہماری انڈسٹری میں بہت سارے لوگ جیسے

میک اپ آرٹسٹ، ہیئر اسٹائلسٹ وغیرہ کا تعلق جنوبی افریقہ اور افریقا سمیت دیگر ممالک سے ہے اور ہمیں اس چیز کو مثبت انداز میں لینا چاہیے لہذا میں ذاتی طور پر بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف ہوں۔ پرینیتی نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں علی ظفر کے ساتھ ایک بار پھر کام کروں اور پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی بہت خواہش ہے، فواد خان ہماری انڈسٹری کے بہترین اداکار ہیں اگر مجھے موقع ملا تو ایک بار ان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…