کراچی(این این آئی)پاکستان کی متنازعہ اداکارہ وینا ملک پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ’’ڈراما کوئین‘‘ کہنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔اپنے بیانات کی وجہ سے تنازعات کی زد میں رہنے والی اداکارہ وینا ملک قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے متعلق ٹوئٹ کرنے پر ایک بار پھر تنازعے کی زد میں آگئیں۔ وینا ملک نے شہباز شریف کی گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور تقریر کرنے پر ٹویٹ کرتے ہوئے شہباز شریف کو ’’ڈراماکوئین‘‘ کہہ ڈالاتاہم وینا کو ان کی اس حرکت پرسوشل میڈیا
پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔سوشل میڈیا صارفین نے وینا ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کھری کھری سنادیں۔ ایک صارف نے کہا یہ ٹائٹل آپ پر سوٹ کرتا ہے، شہباز شریف نہیں حقیقت میں آپ ڈراما کوئین ہیں۔ایشان ملک نامی صارف نے وینا ملک کو ان کی بگ باس میں کی گئی حرکتیں یاد دلاتے ہوئے کہاکہ آپ سے زیادہ ڈراما کوئین کوئی نہیں ہے۔جمہوریت نامی ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا اس دنیا میں آپ سے بڑا ڈراما کون ہوسکتاہے۔ ایک اور صارف نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’یہ آپ کہہ رہی ہیں؟‘‘۔