اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زمبابوے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریگی۔ زمبابوے بورڈ نے تحریری طور پر پی سی بی کو آگاہ کردیا۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوا چاہتی ہے، زمبابوے کے دورے پر ہونیوالی بے یقینی ختم ہوئی اور پی سی بی کے چیئرمین شہریارخان نے اعلان کیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ہاں کردی ہے۔منگل سے شروع ہونے والا دورہ یکم جون کو ختم ہوگا۔ دریں اثناءٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سریز کی ٹکٹوں کی فروخت شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوینٹی میچ کی ٹکٹ 250روپے سے لے کر 1500روپے تک ہے جبکہ ون ڈے میچز کی ٹکٹ 150روپے سے 1000روپے تک ہے۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 22مئی کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دو رورز قبل ہی ٹکٹوں کی فروخت کیلئے کام شروع کر دی گیاتھا تاہم حتمی طورپر پاک زمبابوے سریز کے اعلان کے بعد ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ آغا زکر دیا گیاہے۔پاک زمبابوے کرکٹ سریز کی ٹکٹیں آن لائن بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ادھرلاہور پولیس نے زمبابوے کرکٹ ٹیم کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے جس کے تحت ساڑھے چار ہزار پولیس کے جوان اور ٹریفک اہلکار فرائض سر انجام دینگے۔ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف کے مطابق چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار زمبابوے کر کٹ ٹیم کی سکیورٹی پر معمور ہونگے۔ تیس سنائپرز ٹیم کے روٹ اور میچ کے دوران اسٹیڈیم کی چھت پر تعینات ہونگے۔ میچ اور پریکٹس کے دوران ایلیٹ پولیس کی چار گاڑیاں مسلسل گشت پر رہیں گی۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ اسٹیڈیم اور اس کے گردونواح میں تیس سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں کیمپ لگائیں گی۔ ایس پی مجاہد زمبابوے کرکٹ ٹیم کو اپنی نگرانی میں ائیر پورٹ سے لائیں گے۔ انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ،ایس پی سکیورٹی اور ایس پی ماڈل ٹاون نگرانی پر مامور ہونگے۔ ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق شائقین کے لیے فیروز روڈ سے داخلہ بند ہوگا اور ان کی چار مختلف جگہوں پر چیکنگ کی جائے گی۔ ٹریفک کے نظام کو رواں دواں رکھنے کے لیے پانچ سو ٹریفک پولیس کے اہلکار تعینات ہونگے۔ ٹیموں کی آمد کے لیے تین مختلف روٹس مختص کیے جائیں گے اور ایمرجنسی کی صورت میں ایک خارجی راستہ کھلاڑیوں کے لئے مخصوص ہوگا۔میڈیارپورٹ کے مطابق ضلعی حکومت نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن کے ذریعے قذافی سٹیڈیم کے ارد گر د فوڈ آئٹمز کی تمام دکانیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ، چھ دن بعد لاہور میں میدان سجے گا،ٹکٹوں کی فروخت شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہائوس آف شریف
-
عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری
-
بارشوں کا الرٹ جاری ،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی
-
راولپنڈی، 12 سالہ بچے سے مسجد میں زیادتی، ملزمان نے ویڈیو بھی وائرل کردی
-
مقتولہ ڈاکٹر مہوش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ،تہلکہ خیز انکشاف
-
7افراد کی بوائے فرینڈ کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی
-
’سلمان آغا ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کپتان نہیں رہیں گے‘
-
پاکستان میں عید الفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ نئی پیش گوئی سامنے آگئی
-
کن شہریوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جارہے ہیں؟ بڑی خبر آگئی
-
10 روپے کا نوٹ ختم ؟ حکومتی کمیٹی کی رپورٹ سامنے آگئی
-
تابش ہاشمی کے پروگرام میں ایسا کیا ہوا؟ اداکارہ روتے ہوئے پروگرام چھوڑ کر چلی گئیں
-
دلہن کو اسٹیج پر گولی مار دی گئی
-
قومی شناختی کارڈ کے سیکیورٹی فیچر تبدیل کر دئیے گئے، تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری
-
بھارتی کھلاڑی ٹیم کو چھوڑ کر اچانک گھر روانہ



















































