منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

رادھیکا اور نوازالدین فلم ’’رات اکیلی ہے ‘‘ میں جلوہ گرہوں گے

datetime 18  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)’سیکرڈ گیمز‘ کے ساتھ اداکار نوازالدین صدیقی اور رادھیکا آپٹے ایک اور رومانوی کہانی پر مبنی فلم میں ساتھ کام کرنے کیلئے اکھٹے ہورہے ہیں۔ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں اداکار ’رات اکیلی ہے‘ نامی فلم میں کام کریں گے، جس کی ہدایات ہنی تریہان دینے جارہے ہیں۔ہنی جو اس فلم کے ساتھ اپنی ہدایت کاری کا آغاز کریں گے کا ماننا ہے کہ رادھیکا آپٹے اس فلم میں مرکزی اداکارہ کے کردار کے لیے سب سے زیادہ بہتر انتخاب ہیں۔فلم سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’اس فلم

کی کہانی رومانوی ہوگی، رادھیکا آپٹے اور ہنی تریہاں ایک دوسرے کو طویل عرصے سے جانتے ہیں، جبکہ نوازالدین صدیقی اور رادھیکا آپٹے بھی ایک دوسرے کے کافی اچھے دوست ہیں، ان دونوں ہی اداکاروں کو اسکرپٹ بیحد پسند آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ اگلے سال جنوری میں شروع کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل نوازالدین صدیقی اور رادھیکا آپٹے ’پنجھی: دی ماؤنٹین مین‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔اس کے علاوہ یہ دونوں فلم ’بدلا پور‘ میں بھی ساتھ نظر آئے تھے۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…