واشنگٹن(سی پی پی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سعودی حکام سے ملاقات کے بعد بدھ کو ترکی پہنچ گئے جہاں وہ ترک حکام کے ساتھ لاپتا صحافی جمال خاشق جی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیک پومپیو سعودی عرب کے دورے کے بعد بدھ کو ترکی پہنچے ۔ منگل کو انہوں نے سعودی فرمانروا
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں۔خادم الحرمین الشریفین نے جمال خاشقجی کی گم شدگی کے معاملے میں جلد بازی سے گریز کرنے پر امریکا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ وہ خاشقجی کے بارے میں لاعلم ہیں تاہم سعودی عرب کی حکومت ان کے حوالے سے ٹھوس حقائق سامنے لانے لانے میں ہرممکن تعاون کرے گی۔