بیجنگ(آئی این پی )چینی صدر شی جن پھنگ نے گذشتہ روزچین کے دورے پر آئے ہوئے ناروے کے بادشاہ ہیرالڈ پنجم سے ملاقات کی۔فریقین نے نئے عہد میں دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی روح پھونک کر باہمی روایتی دوستی کے نئے باب کے آغاز پر اتفاق کیا۔اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ فریقین کو باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بناتے ہوئے ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور مشترکہ
دلچسپی کے امور پر غور کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چین اور ناروے بیلٹ اینڈ روڈ کے ڈھانچے کے تحت تعاون کو مضبوط بنائیں گے تاکہ پائیدار ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔ناروے کے بادشاہ نے کہا کہ میرے اس دورہ چین کا مقصد یہ ہے کہ ناروے اور چین کے تعلقات معمول پر واپس آ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان مستقبل میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔