بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی اینیمیٹڈ فلم ونڈر پارک کانیا ٹریلر جاری

datetime 17  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) ہالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور نئی اینیمیٹڈ فلم ونڈر پارک کانیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔جوش ایپل بوام اور اینڈری نیمک کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی بچی اور اس کے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو نت نئی رائیڈز کی شوقین ہوتے ہیں اور ایک ایسے جادوئی امیوزمنٹ پارک میں پہنچ جاتے ہیں جہاں ایک نئی دنیا اس کا انتظار کر رہی ہوتی ہے۔جنگل بیاباں میں موجود اس ونڈر لینڈ میں ان دوستوں کے آتے ہی جیسے زندگی لوٹ آ تی ہے اور دیکھتے ہی

دیکھتے یہ جادوئی ونڈر پارک جگمگ کرنے لگتا ہے جہاں ہواؤں میں اڑتی رولر کوسٹر، دیوہیکل فیرس وہیلز، ٹریک کے بغیر اڑتی ٹرین اور ایسی ایسی رائیڈز اس بچی کو حیران کر دیتی ہے۔جادو کے زیر اثر حیرت انگیز ونڈر پارک پربننے والی ایڈونچر سے بھرپور اس کامیڈی فلم کے مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے ڈائیلاگ معروف ہالی ووڈ اداکارملا کیونس، جنیفیر گارنز، کین ہڈسن، جان اولیور، کین جیونگ، صوفیہ مالی، کیون چیمبر لن، بریانا ڈینسکی اور نوربرٹ لیو برٹز کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…