بیجنگ(آئی این پی)بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تحت فوجی اور سول ترقی کی کمیٹی کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،صدر مملکت شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ملک میں فوجی اور سول مربوط ترقی کو گہرا کیا جائے،متعلقہ اصلاحات کو آگے بڑھایا جائے اور اس سلسلے میں قانون سازی کے عمل کو مضبوط کیا جائے۔اجلاس
میں اس امر پر زور دیا گیا کہ ملکی منڈی میں برابری کی بنیادی پر مساوی مسابقت کا ماحول قائم کیا جانا چاہیے نیز فوجی صنعتی اداروں کی اصلاحات کو جاری رکھا جائے اور ان فوجی اداروں کے ساتھ غیر سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں کے تعاون کے معیار کو بلند کیا جائے۔دوسری طرف سرمایہ کاری،ٹیکس سمیت مختلف شعبوں سے متعلق پالیسی سازی کے عمل پر زور دیا جائے تاکہ فوجی ترقی کو سول ترقی کے عمل کے ساتھ قریبی انداز میں مربوط کیا جا سکے۔