منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

ننھی زینب کے قاتل عمران کو سر عام پھانسی دی جائیگی یا نہیں؟ عدالت نے بڑا حکم جاری کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور کی ننھی زینب کے قاتل سیریل کلر عمران کو سر عام پھانسی دینے کی زینب کے والد امین انصاری کی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران علی کو سر عام پھانسی دینے کی سزا سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت صوبائی سیکرٹری داخلہ کی جانب سے لا افسر نے عدالت میں جواب داخل کروایا۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ آئین میں کوئی ایسی شق موجود نہیں

جس کے تحت سزائے موت کے مجرم کو سرعام پھانسی دی جائے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ پہلے ہی اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کر چکی ہے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد زینب کے والد امین انصاری کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ واضح رہے کہ زینب کے قاتل عمران کی رحم کی اپیلیں مسترد ہونے کے بعداس کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور اسے کل تختہ دار پر لٹکا دیا جائیگا۔ عمران کے اہل خانہ سے اس کی آخری ملاقات آج جیل کرائی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…