لاہور(این این آئی) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تین روزہ عالمی نمائش آج (بدھ) سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شروع ہو گی ، نمائش کا افتتاح ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل میاں ریاض احمد کریں گے ۔ترجمان کے مطابق تین روزہ نمائش میں امریکہ ، برطانیہ،جرمنی ، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک سے غیر ملکی خریداروں اور
مندوبین شریک ہوں گے جن کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔18اکتوبر کو ایوارڈ تقریب منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤد ہوں گے ۔ ترجمان کے مطابق نمائش میں مقامی مینو فیکچررز کی جانب سے کارپٹ مصنوعات کے 70سٹالز لگائے جائیں گے ۔ پاکستانی شہریوں کی کثیر تعدا دبھی نمائش میں شرکت کرے گی ۔