بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

خودکش حملے کا خطرہ : ترکی میں ایرانی سفارتخانہ خالی کرالیا گیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی) ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایرانی سفارتخانے کو خودکش حملے کے خطرے کے پیش نظر خالی کرالیا گیا۔ترکی کے مقامی میڈیا کے مطابق مبینہ خودکش بمبار کے سفارت خانے میں داخل ہونے کی رپورٹس کے بعد ایرانی سفیر اور دیگر عملے کو عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک دارالحکومت میں ایرانی مشن کو ممکنہ خودکش حملے

سے متعلق خبردار کیا گیا تھا، تاہم اس تنبیہ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔خودکش حملے کے خطرے کے بعد پولیس نے سفارت خانے کے اطراف کی سڑکیں بند کرنے کے بعد عمارت کے قریب کھڑی گاڑیوں کی جامع تلاشی لی۔تاہم ایران نے انقرہ میں اپنے سفارتخانے میں خودکش حملے کے خطرے کو رد کردیا۔ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق وزارت خارجہ کے بیان میں انقرہ کے سفارتخانے میں بم حملے اور عمارت کو خالی کرانے کی رپورٹس کی تنقید کی۔واضح رہے کہ 2015 اور 2016 میں ترکی میں متعدد خودکش حملے ہوئے تھے، جن کی ذمہ داری کرد عسکریت پسندوں اور داعش نے قبول کی تھی۔داعش کی جانب سے قبول کیا جانے والا آخری حملہ جنوری 2017 میں استنبول کے نائٹ کلب میں نئے سال کی تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ تھا، جس میں 39 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس حملے کے بعد سے ترک پولیس ملک بھر میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) اور داعش سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…