جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

حکومتی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں غفلت ،اہم عرب ملک کے وزیر اعظم کو برطرف کردیا گیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن کے صدرعبد ربہ منصور ھادی نے وزیراعظم احمد عبید بن دغر کو حکومتی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں غفلت برتنے کے الزامات کے بعد ان کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ساتھ ہی ان الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔صدر ھادی نے معین عبدالمک کو نیا وزیراعظم مقرر کیا ہے۔ صدرکی طرف سے کابینہ میں مزید تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ سالم احمد سعید الخنبشی کونائب وزیراعظم مقرر کیا گیا جب کہ دیگر وزراء کو اپنےعہدوں پر کام جاری رکھنے

کی ہدایت کی گئی ہے۔یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’’سبا‘‘ کے مطابق احمد عبید بن دغیر کو حالیہ عرصے کے دوران اقتصادی شعبے، عوامی خدمات، المھرہ میں سیلاب سے نمٹنے میں ناکای، امن وامان اور ملکی استحکام کے حوالے سے لاپرواہی برتنے کے الزام میں ہٹایا گیا ہے۔المھرہ گورنری تباہ کن سیلاب کی وجہ سے آفت زدہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے شہریوں کی املاک کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…