بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سچن ٹنڈولکر اورباؤلر شین وارن نے 15میچز پر مشتمل آل اسٹارز ٹوئنٹی20لیگ کرانے کی تیاری شروع کردی

datetime 16  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
لاہور(نیوز ڈیسک)) سابق کرکٹرز سچن ٹنڈولکر اورباؤلر شین وارن نے 15میچز پر مشتمل آل اسٹارز ٹوئنٹی20لیگ کرانے کی تیاری شروع کردی سابق کرکٹرز پر مشتمل ایونٹ میں15میچز کھیلے جائیں گے۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق 30منتخب کھلاڑیوں کو ایک مقابلے میں شرکت کے25ہزار امریکی ڈالر ادا کیے جائیں گے، ستمبر میں پہلی سیریز کے میزبان امریکی شہر نیویارک، شکاگو اور لاس اینجلس ہوں گے، یہ سلسلہ ساڑھے 3سال تک کینیڈا، سنگاپور، ہانگ کانگ، یو اے ای سمیت ایسے ممالک میں جاری رہے گا جہاں شائقین کرکٹ کو ترسے ہوئے ہیں۔ ایک آسٹریلوی اخبار کے مطابق اس ضمن میں سابق کینگرو کرکٹرز بریٹ لی، رکی پونٹنگ، ایڈم گلکرسٹ، گلین میک گرا، انگلش مائیکل وان، اینڈریو فلنٹوف، بھارتی راہول ڈریوڈ، انیل کمبلے، وینکٹ لکشمن، ویسٹ انڈین برائن لارا،سری لنکن مرلی دھرن اور پروٹیز جیک کیلس سے رابطہ کیا گیا ہے، کسی کھلاڑی نے مجوزہ لیگ کی مزید تفصیلات سے پردہ اٹھانے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔انھیں ایک صفحے پر مشتمل معاہدے کی کاپی بھجوانے کے ساتھ کہا گیا ہے کہ مزید کوائف بعد میں فراہم کردیے جائیں گے ادھورے معاہدے پر چند سابق کرکٹرز کو تحفظات بھی ہیں۔

 



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…