بدھ‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2025 

آسٹریلیا بھی القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے پر تیار

datetime 16  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی)آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے لیے کھلے پن کا مظاہرہ کرے گا۔ ان کا اشارہ یروشلم کو صہیونی ریاست کے دارالحکومت کے طورپر تسلیم کرنے کی طرف تھا۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ طے پائے جوہری سمجھوتے کی حمایت پر نظرثانی بھی کرے گا۔قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھونے انکشاف کیاتھا کہ آسٹریلیا القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ القدس فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ اسرائیل پورے بیت المقدس کو اپنا ابدی دارالحکومت قرار دیتا ہے۔ اس شہر پرصہیونی فوج نے 1967ء کی جنگ میں تسلط قائم کیا تھا۔چھ دسمبر 2017ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا جس پرفلسطینی قوم، عرب ممالک، عالم اسلام اور امریکا کے اتحادیوں نے سخت غم وغصے کا اظہار کیا تھا۔نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب سے ٹیلیفون پربات چیت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیا امریکا کی پیروی کرتے ہوئے القدس کو اسرائیل کا صدر مقام تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…