ممبئی(این این آئی)73 سالہ ڈائریکٹر سبھاش گھئی کیخلاف بھی 2 خواتین نے ہراساں کرنے کے الزامات عائد کردئیے۔رپورٹ کے مطابق سبھاش گھئی کیخلاف2 روز قبل ہی ٹوئٹر پر ایک خاتون نے الزام عائد کیا تھا کہ ڈائریکٹر نے ایک خاتون کو زبردستی منشیات دینے کے بعد ریپ کا نشانہ بنایا۔ ماہیما ککرجی نامی خاتون نے متاثرہ خاتون سے کی جانیوالی گفتگو کے سکرین شاٹ بھی شیئر کئے جن میں متاثرہ خاتون نے ان سے
اپنا نام خفیہ رکھنے کی اپیل بھی کی اور اپنے ساتھ ہونیوالی ناانصافی سے پردہ بھی اٹھایا ۔ اگرچہ سبھاش گھئی نے فوری طور پر الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا اور کہا تھا کہ وہ خواتین کا احترام اور عزت کرتے ہیں، انہیں ایسے الزامات پر تکلیف پہنچی تاہم اب سبھاش گھئی پر ابھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل کیٹ شرما نے بھی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کیخلاف پولیس میں شکایت درج کروادی۔