جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

خود کو سپر پاور کہنے والے ملک کو بڑی شرمندگی کا سامنا،امریکہ افغانستان میں 17 سالہ جنگ ختم کرکے اپنی فوجیں واپس بلانے کے لیے رضامند ہوگیا ، حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوحہ (این این آئی) قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیوز نے طالبان حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں 17 سالہ جنگ ختم کرکے اپنی فوجیں واپس بلانے کیلئے رضامند ہوگیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیوز نے طالبان حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ

قطر میں طالبان نمائندوں اور امریکی وفد کے درمیان ایک اہم ملاقات میں افغانستان میں جاری 17 سالہ جنگ کو ختم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے ٗ امریکا نے اپنی افواج کو افغانستان سے نکالنے پر بھی رضامندی کا اظہار کردیا۔قطر میں ہونے والی طالبان رہنماؤں سے ملاقات میں امریکی وفد کے چھ اراکین نے حصہ لیا۔ اس نشست میں افغان وار سے متعلق تمام مسائل زیر غور آئے۔ ملاقات میں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء، طالبان رہنماوں پر لگی پابندیوں کا خاتمہ، طالبان رہنماؤں کی رہائی اور باقاعدہ طالبان کے سیاسی دفتر کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں طے پایا گیا کہ مستقبل قریب میں امریکہ اور طالبان کے درمیان اعلیٰ سطح کے اعلانیہ مذاکرات کا آغاز کیا جائیگا جس میں اب تک کے متفقہ امور پر عمل درآمد کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور عالمی میڈیا کو بھی معاہدے سے آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ افغانستان میں برسرپیکار دونوں حریفوں کے درمیان قطر میں خفیہ ملاقاتیں بھی جاری ہیں اور اب تک امریکی وفد اور طالبان حکام کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوچکے ہیں۔  قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیوز نے طالبان حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا افغانستان میں 17 سالہ جنگ ختم کرکے اپنی فوجیں واپس بلانے کیلئے رضامند ہوگیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نیوز نے طالبان حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ قطر میں طالبان نمائندوں اور امریکی وفد کے درمیان ایک اہم ملاقات میں افغانستان میں جاری 17 سالہ جنگ کو ختم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…