قاہرہ(این این آئی)مصر نے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کو سیاسی بنیادوں پر ھدف بنانے کے سنگین نتایج سے خبر دار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری وزارت خارجہ کے ترجمان احمد حافظ نے ایک بیان میں کہا کہ قاہرہ صحافی جمال خاشقجی کی گم شدگی کے معاملے پرگہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ہم شفاف تحقیقات کے ذریعے خاشقجی کے معاملے کا حل چاہتے ہیں۔ تاہم اس کے ساتھ ساتھ مصر سعودی عرب کو بلا جوازہدف بنائے جانے
کی مہمات کے بھی خلاف ہے۔ترجمان نے کہا کہ جمال خاشقجی کی شدگی کی آڑ میں سعودی عرب کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں۔ مصری حکومت اور قوم مشکل کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے سات ہیں۔خیال رہے کہ جمال خاشقجی کے معاملے پر عرب قیادت نے سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی، عرب لیگ، اردن اور امارات نے بھی خاشقجی کی گم شدگی پر سعودی عرب کے خلاف جاری عالمی مہم کی مذمت کی ہے۔