جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی پر تنازعہ بڑھ گیا،امریکا اور برطانیہ کاسعودی عرب کو بڑا جھٹکا، حیرت انگیز فیصلہ کرلیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)امریکا اور برطانیہ نے سعودی قونصل خانے میں لاپتہ صحافی کے معاملے پر احتجاجاً ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ریاض میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے بائیکاٹ پر غور شروع کر دیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق استنبول میں سعودی قونصل خانے میں

صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی پر امریکا اور برطانیہ احتجاجاً سعودی عرب میں ہونے والی عالمی کانفرنس کے بائیکاٹ پرغور کر رہے ہیں۔علاوہ ازیں دونوں ممالک سعودی عرب کے اہلکاروں کے ہاتھوں صحافی جمال خشوگی کا قتل ثابت ہوجانے پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور ایک ’مشترکہ مذمتی بیان‘ جاری کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان رابطے جاری ہیں۔یاد رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنے انقلابی اصلاحات اور اس سے پیدا ہونے والی تبدیلیوں سے امریکا و برطانیہ سمیت دیگر عالمی قوتوں اور میڈیا کو آگاہ کرنے کے لیے رواں ماہ ریاض میں عالمی کانفرنس مدعو کی ہے تاہم صحافی جمال خشوگی کی گمشدگی کا معاملہ کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں رکاوٹ بنتا نظر آرہا ہے۔دوسری جانب جمال خشوگی کے معاملے پر بڑھتے عالمی دباؤ کے پیش نظر کانفرنس کے کئی اسپانسرز اور میڈیا ہاؤسز نے سرمایہ کاری کے اپنے فیصلے کو تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ کچھ اسپانسرز سرمایہ کاری سے معذرت کرچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…