منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

اکشے کمار کے بعد نانا پاٹیکر نے بھی فلم چھوڑ دی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018 |

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار نانا پاٹیکر نے اداکارہ تنوشری دتہ کی جانب سے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی بد نامی کی وجہ سے فلم ہاؤس فل 4 کی شوٹنگ ادھوری چھوڑدی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ بالی وڈ کے ہائی پروفائل اداکار اکشے کمار کے بیان کے بعد کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اکشے کمار نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام

میں نانا پاٹیکر اور ہدایت کار ساجد خان کیساتھ فلم ہاؤس فل فور میں کام کرنے سے ناصرف انکار کردیابلکہ مطالبہ کیا کہ فلم کی شوٹنگ روکی جائے۔ہاؤس فل 4کی شوٹنگ 70فیصد مکمل ہوچکی ہے جبکہ اکشے کے کیریئر میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انہوں نے کسی فلم کی شوٹنگ منسوخ کی ہو۔انہوں نے کہاکہ ساجد خان اور نانا پاٹیکر پر لگے الزامات نہایت سنگین ہیں۔نانا پاٹیکر جانب سے بیان سامنے آیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی وجہ سے کسی کو تکلیف ہو، اسی لئے انہوں نے فلم چھوڑنے کا سوچا، اس وقت انہیں یہی بہتر لگا۔واضح رہے کہ ہدایت کار ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، اداکارہ ریچل وائٹ اور صحافی کرشمہ اوپاڈہے نے ہراساں کرنے کا الزام لگایا جبکہ سابق اداکارہ تنوشری دتہ نے بھی نانا پاٹیکر پر انہیں ہراساں کرنے کا الزام لگانے کے ساتھ بھارت میں می ٹو مہم کا آغاز کیا۔فلم ’ہاؤس فل 4‘ کی پروڈکشن ساجد ناڈیا والہ کررہے ہیں جبکہ اس کی ہدایات ساجد خان دے رہے ہیں ٗاس فلم کی کاسٹ میں اکشے کمار کے ساتھ ریتیش دیشمکھ ٗ بوبی دیول، کریتی سننس اور نانا پاٹیکر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…