ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

14سو ارب کو بھول جائیں۔۔سستا ترین ڈیم ہم بنا کر دینگے پاکستان کی سب سے بڑی مشکل حل ، ڈیم بنانے کیلئے کون میدان میں آگیا؟حکومت کو شاندار پیش کش کر دی گئی

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (بیورورپورٹ) 1400 ارب نہیں بلکہ 500ارب روپے میں دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر، پاکستان انجینئرنگ کونسل نے شاندار پیش کش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے حوالے سے چیف جسٹس کی کوششوں سے ڈیم فنڈز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے جس میں ڈیمز کی تعمیر کیلئے عطیات دئیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں یہ بات بھی

سامنے آئی ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 1400ارب روپے درکار ہیں جو کہ ایک خطیر رقم ہے تاہم اب پاکستان انجینئرنگ کونسل نےایسی پیش کش کرتے ہوئے شاندار اعلان کیا ہے جس کےبعد پاکستانی عوام کیساتھ ساتھ چیف جسٹس کی بھی خوشی کی انتہا نہیں رہے گی۔ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بھاشا ڈیم کی تعمیر 5 سو ارب روپے میں کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔پا کستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین جاوید سلیم قریشی نےگزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ابھی تک ملک میں 21 اور 22 گریڈ پر کوئی انجینئر نہیں جبکہ ملک کی پالیسی 21اور 22گریڈ کے افسر بناتے ہیں۔ملکی قانون کے مطابق اگر کوئی نان انجینئر اور انجینئر کام کرتا ہے تو اسے 6ماہ قید کی سزا ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں بڑے منصوبوں کی پالیسیاں نان انجینئرز بناتے ہیں۔ ہم دیا مر بھاشا کی تعمیر کوویلکم کرتے ہیں مگر منصوبے میں انجینئر کے کردار کو انجینئر کو ہی نبھانے دیا جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چندے سے دیامر بھاشا ڈیم بننے میں بہت دیر ہو جائے گی ۔ انہوں نےکہا کہ دیا مر بھاشا ڈیم کو سکوک بانڈز کے ذریعے جلدی تعمیر کیا جا سکتا ہے جس سے بجلی کی لاگت تھرمل سے سستی ہو گی ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جتنے پروفیشنل انجینئرز کی جگہ نان پروفیشنل انجینئرز ہیں ان کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔ جاوید سلیم قریشی کا کہنا تھا کہ

نان انجینئرز کی تعیناتی کی وجہ سے ہی سرکلر ڈیٹ 1.5 ٹریلین تک پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتےہوئے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اور توانائی سمیت پانچ وزارتوں میں انجینئرز کو شامل کیا جائے۔ بھاشا ڈیم پاکستان کی لائف لائن ہے پاکستان انجینئرنگ کونسل 5 سو ارب میں بھاشا ڈیم بنانے کے لیے تیار ہے ۔ انہوں نے حکومت کو دو سو ارب روپے بچا کر دینے کی بھی پیش کش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پس پاور پلانٹس بنانے کیلئے لوگ بیٹھے ہیں ۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لیے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی بنائی جانی چاہئے جس کے شیئرز فروخت کئے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…