اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض حکومت کی ہاؤسنگ سکیم کا حصہ بنیں یا نہیں؟ معروف صحافی نے دعویٰ کر دیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کا اعلان کر دیا ہے، اس بارے میں سینئر صحافی خوشنود علی خان نے کہا کہ وزیراعظم نے ہاؤسنگ سکیم کا اعلان کیا ہے مگر اب یہاں بلڈر مافیا آ جائے گا، سینئر صحافی خوشنود علی خان نے وزیراعظم عمران خان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے میں پرائیویٹ پارٹنرز کو شامل نہیں کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اگر ملک ریاض کی بات کی جائے تو میری معلومات کے مطابق

وہ حکومت کا ساتھ کبھی نہیں دیں گے۔ سینئر صحافی نے کہا کہ ملک ریاض اپنے پراجیکٹس پر کام کریں گے ویسے بھی ان کے ساتھ جو کچھ اب ہو رہا ہے اس کے بعد وہ کبھی بھی کسی حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر ملک ریاض کو منصوبے میں تھوڑا ساکام دیا جائے تو وہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اس کو مکمل کرکے دکھائیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِاعظم عمران خان نے نیا پاکستان ہا ؤ سنگ اتھارٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پچاس لاکھ گھر ہمارا ٹارگٹ ہیں جو پانچ سالوں کے اندر بنائے جائیں گے، یہ ہا ؤ سنگ اتھارٹی ون ونڈو آپریشن دے گی اور اسے میں مانیٹر کروں گا جبکہ ہا ؤ سنگ سکیم میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ بھی کریں گے، ہا ؤ سنگ سکیم منصوبے سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا،ملک میں خوشحالی لے کر آئے گی، اس منصوبے کے ساتھ 40 صنعتوں کا تعلق ہے جو چلیں گی،لانہ 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، اگر ملک میں منی لانڈرنگ کو روکا جاتا تو قرضوں کے پیچھے نہ جانا پڑتا،ہمیں قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کے لیے پیسہ چاہیے، مملکت کا نظام چلانے کیلئے ہمارے پاس دو راستے تھے، ایک راستہ دوست ممالک کی مدد اور دوسرا آئی ایم ایف ہے۔ تاہم لوگ ایسے بتا رہے ہیں جیسے کوئی قیامت آ گئی ہے، اصلاحات کے اثرات چھ ماہ بعد آئیں گے، ہم اپنے اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں رجسٹریشن فارم بھی نادرا کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…