پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

وزیر اطلاعات نے پی آئی اے میں ملازمت کرنیوالے مشاہد اللہ خان اور ان کے خاندان کے ارکان کی تفصیلات جاری کر دیں،حیرت انگیز انکشافات

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے پی آئی اے میں ملازمت کرنیوالے مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے خاندان کے ارکان کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔وفاقی وزیر نے بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں پی آئی اے میں ملازم مشاہد اللہ خان کے خاندان کے افراد کے نام

اور ان کی تعیناتیوں کی تفصیلات کے حوالے سے دستاویزجاری کی ہے۔وفاقی وزیر کی ٹویٹ کے مطابق مشاہداللہ خان نے فروری 1990میں پی آئی اے میں بطور لوڈر بھرتی اور مئی 1997میں پیسنجر سروس سپر وائزر کی حیثیت سے مستعفی ہوئے۔ان کے بھائی رشیداللہ خان نے جون 1978میں بطور ٹریفک اسسٹنٹ پی آئی اے میں شمولیت اختیار کی اور 2007میں بطور ڈپٹی جنرل منیجر کمرشل ڈیپارٹمنٹ کام کیا اور کنٹری منیجر نیویارک نامزد کر دیئے گئے اوراگست 2016 میں پی آئی اے سے ریٹائرڈ ہو گئے۔مشاہد اللہ خان کے دوسرے بھائی ساجد اللہ خان اس وقت لندن میں پی آئی اے کے سٹیشن منیجر کے عہدے پر تعینات ہیں ۔انہوں نے اپنی غیر ملکی پوسٹنگ کی تین سالہ مدت کے بجائے پانچ سال کام کیاوہ برمنگھم میں سٹیشن منیجر کی حیثیت سے تین سال تعینات رہے ۔ ان کے کزن مطیع اللہ اور برادر ان لاء احمد ندیم پاشا بھی پی آئی اے میں ملازمت کر رہے ہیں جبکہ ندیم پاشا اس وقت اسائنمنٹ کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے پی آئی اے میں ملازمت کرنیوالے مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے خاندان کے ارکان کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں۔وفاقی وزیر نے بدھ کو اپنے ایک ٹوئٹ میں پی آئی اے میں ملازم مشاہد اللہ خان کے خاندان کے افراد کے نام اور ان کی تعیناتیوں کی تفصیلات کے حوالے سے دستاویزجاری کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…