جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

حالات بہت خراب ہیں مہنگائی سے لوگ پریشان اور دیکھیں ڈالر ۔۔ چیف جسٹس کے ریمارکس نے دوران سماعت حکومتی کارکردگی کی قلعی کھول دی، ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی حکومت کی پریشانی کی حد نہ رہے گی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حالات بہت خراب ہیں، مہنگائی سے لوگ پریشان اور ڈالر کہاں جا رہا ہے، چیف جسٹس نے دوران سماعت حکومتی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ، ایسی ریمارکس دے دئیے کہ تحریک انصاف کی حکومت کیلئے پریشانی کی حد نہ رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ آف پاکستان چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی

میں تین رکنی بنچ نے بینچ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ٹیکسوں کے معاملے کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کل حالات بہت خراب ہیں، مہنگائی سے لوگ پریشان ہیں اور ڈالر دیکھیں کہاں جا رہا ہے۔سماعت کے آغاز پر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایل این جی اور پیٹرول کی قیمتیں زیادہ کنٹرول نہیں کی جا سکتیں تاہم کچھ اقدامات کیے جا سکتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ یہ اقدامات حکومت کو ہی کرنے ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) 37 لاکھ تنخواہ کس مد میں لے رہے ہیں جس پر وکیل نے بتایا ایم ڈی کی تقرری وفاقی حکومت کرتی ہے، اس پر پی ایس او بورڈ کا کوئی کنڑول نہیں۔وکیل پی ایس او نے کہا کہ ایم ڈی عمران الحق کا باضابطہ طریقے سے تقرر کیا گیا اور تنخواہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق دی گئی جس پر چیف جسٹس نے کہا حکومت بتائے کس بنیاد پر ایم ڈی پی ایس او کو 37 لاکھ تنخواہ دی گئی، کوئی اور بندہ پاکستان میں اتنی تنخواہ نہیں لے رہا ہوگا۔اٹارنی جنرل خالد جاوید نے عدالت کو بتایا کہ یہ اینگرو اور ایل این جی سیکٹر میں کام کرتے رہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا ایم ڈی پی ایس او کی تقرری کا معاملہ نیب کو بھجوا دیتے ہیں اور نیب ان کی تنخواہ اور مراعات کی تحقیقات کرے۔اٹارنی جنرل نے ایل این جی درآمد کے معاملے پر ان کیمرہ بریفنگ کی استدعا کی اور کہا کہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے عدالت کو ان کیمرا بہت سی معلومات بتانا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…