جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

50لاکھ مکانوں کی تعمیر کیسے ہوگی؟ وزیراعظم عمران خان اس کے ساتھ ہی تمام ہاؤسنگ پراجیکٹس اوربینکنگ قوانین میں کیا تبدیلی کرنیوالے ہیں؟ وزیراعظم کے قریبی دوست انیل مسرت کے چونکادینے والے انکشافات

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)50لاکھ مکانوں کی تعمیر کیسے ہوگی؟ وزیراعظم عمران خان اس کے ساتھ ہی تمام ہاؤسنگ پراجیکٹس اوربینکنگ قوانین میں کیا تبدیلی کرنیوالے ہیں؟ وزیراعظم کے قریبی دوست انیل مسرت کے چونکادینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے برطانوی نژاد پاکستانی تاجر دوست انیل مسرت نے حکومت کی جانب سے پچاس لاکھ مکانوں کی تعمیر کے حوالے سے حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نہ صرف پچاس لاکھ

مکانوں کی تعمیر کے پراجیکٹ کا اعلان آئندہ ہفتے کررہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ پراجیکٹس اور بینکنگ قوانین میں بھی بڑی تبدیلیوں کا اعلان کریں گے، قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق انیل مسرت نے ہم پانچ ملین مکان تعمیر کرکے وزیراعظم کے ویژن کو عملی شکل دینے میں ان کی مدد کریں گے جس سے پاکستان کو فائدہ ہوگا اور کم از کم چھ لاکھ بیروزگاروں کو ملازمت کے مواقع فراہم ہونگے انہوں نے کہا کہ ان مکانوں کی تعمیر کے لئے تمام اشیاء پاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی جس سے بند صنعتیں کھل جائیں گی اور تجارتی سرگرمیوں میں بڑا اضافہ ہوگا انیل مسرت نے انکشاف کیا کہ ان کی برطانیہ اور یورپ میں رئیل سٹیٹ سیکٹرمیں پانچ بلین پونڈ کی بینک ٹرانزیکشنز ہیں جس کے تمام ثبوت موجود ہیں اور وہ مزید9ہزار مکان تعمیر کروارہے ہیں جن پر دو بلین پونڈ لاگت آئے گی انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اوسطاً برطانیہ میں پندرہ ہزار مکان سالانہ تعمیر کرارہے ہیں انیل مسرت نے کہا کہ میرا پاکستان میں کاروبار کا کوئی ارادہ نہیں میں صرف یورپ میں ہی اپنے منصوبے مکمل کرنا چاہتاہوں امید ہے کہ پچاس لاکھ مکانات کی تعمیر کا منصوبہ شروع ہونے سے دس ہزار ڈیولپرز پاکستان جائیں گے انہوں نے انکشاف کیا کہ ہاؤسنگ سیکٹر کے حوالے سے مارگیج اور قرض کی فراہمی سمیت دیگر معاملات کے حوالے سے نئے قوانین بنائے جائیں گے اور قواعد و ضوابط میں اصلاحات بھی کی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…