جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف انوکھا احتجاج، ن لیگ نے حکومت کو گھیرنے کی منصوبہ بندی کرلی، ایسا کام شروع کرنے کا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف محمد شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف آج (بدھ) کے روز پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر بطور احتجاج اسمبلی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کا اجلاس کل( جمعرات) کو طلب کر لیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا اجلاس سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا جس کی صدارت رانا محمد اقبال کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن)

نے پارٹی سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کا احتجاجی اجلاس کل ( جمعرات) کو سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر ایک پر طلب کرلیا ہے جس کی صدارت سابق سپیکر سردار ایاز صادق کریں گے۔ (ن) لیگ کی جانب سے پارٹی اراکین کے علاوہ اتحادی اراکین کو بھی اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت دی گئی ہے ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کا فوری اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…